اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اقوام عالم سامراجی قوتوں کے مظالم سے تنگ آ چکی ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے مسجد امام زمانہ علیہ السلام گڑھی خیرو میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراج کے انسان دشمن عزائم کے باعث ہم عالمی استعماری اور استکباری قوتوں کے خلاف ہیں۔

اکیسویں صدی میں اقوام عالم سامراجی قوتوں کے مظالم سے تنگ آ چکی ہیں۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے شعور اور بیداری کی جس الہی اور انقلابی تحریک کا آغاز کیا تھا آج وہ عالمی رخ اختیار کر چکی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مجلس وحدت مسلمین کا عشرہ تکریم شہدائے پاکستان و تشیع جہاں منانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے یکم تا دس جنوری عشرہ تکریم شہداء منایا جا رہا ہے۔ مکتب اھل بیت کے پیروکاروں نے دین اسلام کی سربلندی اور ملک و ملت کے لئے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ عشرہ تکریم شہداء کے موقع پر شہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مقامی رہنما غلام حسین جعفری اور احمد علی حسینی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے گڑہی خیرو کے یوسی حیات آباد پہنچ کر میر محسن علی خان شہلیانی جمالی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button