
دہشتگردی اور بدامنی کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کی جدوجہد قابل تعریف ہے، علامہ مقصود ڈومکی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی و حلقہ این اے 193 شکار پور سے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ جو عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتی ہے۔ اقتدار میں آکر ڈاکو راج، دہشت گردی، فرقہ واریت، قبائلی جھگڑوں اور بدامنی کا خاتمہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم ضلع شکار پور کے زیر اہتمام منعقدہ سیاسی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے علامہ مقصود علی ڈومکی کے علاوہ ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم اصغر علی سیٹھار، امیدوار پی ایس 7 شکار پور تعلقہ صدر گڑھی یاسین سید نوید علی شاہ، گلشیر علی سیٹھار، سینگار علی صفوی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ضلع شکار پور میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے۔ دن دھاڑے معصوم شہریوں، پولیس انسپکٹر اور سیشن جج کو قومی شاہراہ پر لوٹا جاتا ہے۔ پولیس اور فوجیوں سے اسلحہ چھینا جاتا ہے۔