Uncategorized

شیعہ نیوز کی رپورٹ کے بعد ملی یکجہتی کونسل نے علامہ امین شہید ی پر جھوٹا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نےعلامہ امین شہیدی پر بےبنیاد مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بےگناہ لوگوں کو مقدمات میں شامل نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ امین شہیدی نے ہمارے ساتھ ملکر ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے کام کیا ہے، ان کے خلاف بےبنیاد اور جعلی مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں، اس موقع پر انہوںنے مزید کہا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے نام کی طرح واقعی ایک شجاع انسان تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی گئی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیٹو افواج کو جلد از جلد افغانستان کو چھوڑ دینا چاہیے، تاکہ پاکستان اور افغانستان میں دیرپا امن قائم ہوسکے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی مصلحت گوارا نہیں ہے، لیکن علماء کے خلاف بےبنیاد مقدمات اس تمام تر عمل کو مشکوک کر رہے ہیں۔

اس موقع پر علامہ عارف واحدی نے کہا کہ جنرل حمید گل صاحب کا پاکستان کے لئے انتہائی مثبت کردار تھا، اسی طرح امت مسلمہ کے لئے بھی ان کے درد بھرے جذبات تھے، جس کے لئے وہ ہمیشہ کوشاں رہتے تھے۔ شجاع خانزادہ شہید کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ کرنل شجاع اسم بامسمٰی تھے۔ انہوں نے کہا کہ توازن کی پالیسی کے نام پر لوگوں کو بےگناہ مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔ علامہ امین شہیدی اور دیگر علماء پر بےبنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ تعزیتی ریفرنس سے پیر عبدالرحیم نقشبندی، میاں اسلم، پیر چراغ الدین شاہ، آصف لقمان قاضی، ثاقب اکبر، حاجی ابو شریف، استاد عبد الباسط مجاہد، طاہر تنولی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور علامہ امین شہید ی پر قتل کے جھوٹے مقدمہ کی شدید مذمت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ شیعہ نیوز نے علامہ امین شہیدی پر بنائے گئے جھوٹے مقدمہ میں ملی یکجہتی کونسل کے مشکوک کردار پر ایک رپورٹ شائع کی تھی جسکے بعد اب ملی یکجہتی کونسل نے بالاآخر مذمت او ر جھوٹا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

علامہ ساجد نقو ی کے بعد علامہ امین شہید ی کو بھی ملی یکجہتی کونسل نے دغا دے دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button