مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 51 فلسطینی زخمی ہو گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں نابلس کے مشرقی علاقے میں قابض اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد کم از کم 51 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق امدادی کارکنوں اور تنظیم کے عملے نے نابلس میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ اسرائیلی فوج کی آتشیں اسلحہ سے براہ راست فائرنگ سے 3 زخمی ہوئے۔ 14 ربڑ کی گولیاں لگنے اور 34 آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس شہر کے مشرقی علاقے میں دھاوا بولا۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا اور مذہبی مقام میں تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کی کمک علاقے میں پہنچی اورفلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اس دوران ان فورسز نے گولیوں اور گیس کے بموں سے فائر کیا جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button