اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ندیم سرور نے مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

ندیم سرور نے آزادی مارچ لے کر آنے والےمولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ندیم سرور نے اسلام آباد میں آزادی مارچ لے کر آنے والےمولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

ایڈوکیٹ ندیم سرور نے مولانا کی گرفتاری اور انکے خلاف بغاوت کی کارروائی کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں مولانا فضل الرحمان اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکاء وزیر اعظم ہاوس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں۔لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ۔عدالت مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button