بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں سفیر عزا، ناشرکربلا سید ندیم رضا سرور کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سندپیش کردی گئی
ڈاکٹر جناب ندیم رضا سرور صاحب اور اُن کے دونوں صاحبزادگان جناب علی شناور اور جناب علی جی کو پرائیڈ آف پاکستان پرچم و گولڈ میڈل بھی پیش کیا گیا۔
شیعہ نیوز : 9ربیع الاول جشن عید زہرہ (ع)و عید شجاع کے پرمسرت موقع پر مملکت پاکستان وشیعان حیدر کرار کے لئے یادگارتاریخی دن قرار پا گیا۔ دنیابھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے فخر پاکستان، سرمایہ ملت جعفریہ ،عالمی شہرت یافتہ حمدگو،نعت خواں ،منقبت خواں ،نوحہ خواں و قومی نغمہ “آزاد پاکستان” کے خالق سفیرعزا جناب ندیم رضا سرورصاحب کو گورنر سندھ کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازدیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گورنر سندھ ہاؤس کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ ومنقبت خواں سید ندیم سرور کو گورنر سندھ جناب کامران خان ٹسوری کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازاگیا۔
ڈاکٹر جناب ندیم رضا سرور صاحب اور اُن کے دونوں صاحبزادگان جناب علی شناور اور جناب علی جی کو پرائیڈ آف پاکستان پرچم و گولڈ میڈل بھی پیش کیا گیا۔
اناؤنسر نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت جناح یونیورسٹی کے چانسلر اور وائس چانسلر کو ڈائس پر آنے کی دعوت دی اور ہمراہ ان معزز شخصیات کے نام لئے گئے جنکو اس اعزازی ڈگری کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔
جیسے ہی سفیر عزا محترم ندیم رضا سرور کا نام پکارا گیا پورا پنڈال تالیوں کی گونج سے دھمک اٹھا ہر خاص و عام نے اپنی اپنی نشستوں سے اٹھ کر اپنے محبوب قومی فرزند کا استقبال کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی مل کر میلاد النبی ﷺکے جلوس نکالیں، علامہ باقر زیدی
معمول کی طرح ہر فرد سید ندیم رضا سرور اور انکے شانہ بشانہ رہنے والے فرزندگا سید علی شناور اور سید علی جی کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیتاب تھا۔
گورنر سندھ جناب کامران خان ٹیسوری اپنے خطاب میں کہا یہ آج گورنر ہاؤس کے لئے اعزاز ھے کہ سید ندیم رضا سرور اور انکے فرزندگا ن ہمارے درمیان موجود ہیں اور یہ ایک تاریخی موقع اور یادگار دن ہے۔
گورنر سندھ نے ندیم رضا سرور کو پی۔ ایچ۔ ڈی کی سند کے ساتھ ان کے فرزندگان علی شناور اور علی جی کو بھی گولڈ میڈل سے نوازا اور دعا فرمائی کی انکے فرزندان بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلا تفریق ذات پات، رنگ و نسل مذہب و ملت عالم انسانیت کو کربلا کے پیغام کے ذریعے امن کا پیغام دیں گے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ جناب ندیم رضا سرور اور ان کے فرزندگان نے نعت ومنقبت اور نوحہ خوانی کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، انشاءاللہ 23 مارچ 2025 کو ندیم سرور صاحب کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازاجائے گا۔
تقریب میں دیگر شخصیات اور سفراء مملکت کو بھی اعزادی سندپیش کی گئیں، تقریب میں شہر کے نامور معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔