مشرق وسطی

نجف اشرف: حضرت علی علیہ السلام کے حرم پر مختلف ممالک سے عاشقان اہل بیت کی حاضری

شیعہ نیوز:نجف اشرف میں حضرت امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک میں اربعین حسینی کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سے شیعیان اہل بیت ع نے حاضری دی۔

رپورٹ کے مطابق اربعین حسینی میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے عاشقان اہل بیت ع عراق پہنچ رہے ہیں۔

اربعین واک مسلمانوں بالخصوص شیعوں کے اتحاد کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے فوجی چھاؤنیوں پر حزب اللہ کا راکٹ حملہ

یہ مبارک مشی سب سے پہلے پیغمبر اکرم (ص) کے جلیل القدر صحابی جابر بن عبداللہ انصاری نے انجام دی۔ اور پھر کربلا کے قیدیوں نے شام سے واپسی پر پا برہنہ اپنے آپ کو امام حسین (ع) کے مرقد مطہر تک پہنچایا۔

اربعین واک میں دنیا کی تمام قومیتوں کے شیعہ و سنی مسلمان شانہ بشانہ بارگاہ حسینی میں حاضری دے کر خاندان عصمت و طہارت سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں ہمارے نمائندے نے نجف اشرف میں امیر المومنین علی (ع) کے مزار پر حاضری دی اور اس مثالی اتحاد کے ایک گوشے کی تصویر کشی کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی جانب سے بھیجی گئی زیر نظر ویڈیو میں لبنان، مراکش اور فرانس سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے شیعیان حیدر کرار حرم امیر المومنین میں موجود ہیں اور فرانسیسی زبان میں ماتم کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button