مشرق وسطی
نجف اشرف، رحلت حضرت ام البنین (ع) کی مناسبت سے مؤسسہ باقر العلوم (ع) میں مجلس عزا
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف کی جانب سے جناب ام البنین (سلام اللہ علیہا) کی رحلت کی مناسبت سے مؤسسہ باقر العلوم (ع) میں جمعرات کے روز مؤرخہ 28/12/2023 کو مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزا کی شروعات اپنے مقررہ وقت پر کی گئی، جس میں مولانا سید فیضان حیدر جعفری نے تلاوتِ کلامِ الہیٰ کا شرف حاصل کیا۔ ان کے بعد نجف اشرف کے معروف خطیب محترم عالی قدر مولانا سید علی عباد نجفی نے جناب ام البنین (ع) کے حوالے سے فضائل و مصائب بیان فرمائے۔
مجلس عزا میں آنے والوں کو تسبیح کے دانوں کی طرح منظم رکھنے کی نظامت کے فرائض مولانا شیخ امتیاز علی جعفری نے ادا کیے۔ مجلس عزا میں علماء کرام و طلاب عظام نے بھرپور شرکت کی اور آخر میں دسترخوانِ جناب ام البنین(ع) بچھایا گیا، جس سے شرکاء نے کھانا تناول کیا اور تمام منتظمین کیلئے دعائے خیر فرمائی۔