اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نجف اشرف، شاہ محمود قریشی کی آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات

شیعہ نیوز:پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نجف اشرف میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میں اتحاد بین المسلمین، زائرین کو سہولیات کی فراہمی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین یکساں مذہبی، تہذیبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار، دو طرفہ برادرانہ تعلقات ہیں، ہر سال دو لاکھ سے زائد پاکستانی بغداد، نجف اور کربلا میں مقامات مقدسہ کی زیارت کیلئے عراق آتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پاکستان زائرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے زائرین مینجمنٹ پالیسی اپنا رہی ہے جسے مؤثر بنانے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ وزیر خارجہ نے اتحاد بین المسلمین اور فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کیلئے علماء کرام کی جانب سے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button