شہیدحسن نصراللہ نے شیعہ سنی کو متحد کردیا ،پاکستان بھر میں اہلسنت عوام کی جانب سے غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی
شیعہ نیوز : شہیدحسن نصراللہ نے شیعہ سنی کو متحد کردیا ،پاکستان بھر میں اہلسنت عوام کی جانب سے غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی اسرائیلی کے خلاف نفرت کا اظہار۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں سربراہ حزب اللہ لبنان شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔فیصل آباد میں ہزاروں افراد نے نماز جنازہ ادا کی۔
حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں تقریباً چار ہزار لوگ اسلام آباد اور تین ہزار افراد کراچی میں شریک ہوئے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد امت میں تفرقہ پیدا کرنے والا اسرائیل کا حامی ہے۔وقت کی ضرورت ہے کہ امت متحد رہے ۔
جماعت اسلامی نے ایک بیان میں اتوار کو کراچی، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ کے علاوہ مردان، گجرات، بنوں عمرکوٹ، لاڑکانہ، نوشکی، خصدار، چمن اور گوادر کی شاہراہوںپر وفاقی حکومت کی جانب سے ’راولپنڈی معاہدے کی خلاف ورزی‘ پر احتجاجی دھرنوں کے علاوہ حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی پاکستانی عوام سےملک بھرمیں حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔