
ناصر شیرازی کا دورہ ملتان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی کابینہ سے ملاقات
صوبائی صدر علامہ اقتدار نقوی نے استقبال کیا اور صوبائی کابینہ، ونگز، شعبہ جات کے ذمہ داران اور ملتان ضلع کے مسولین نے میٹنگ میں صوبہ جنوبی پنجاب کی جانب سے مرکزی کنویننشن کی بہترین مہم چلانے اور بھرپور شرکت کی یقین دہانی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور چئیرمین مرکزی بقیتہ اللہ کنونشن سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا مرکزی کابینہ و کنونشن کمیٹی کے رکن اقرار ملک، اجرائی امور کے ذمہ دار آصف رضا کے ہمراہ جنوبی پنجاب، ملتان کا مرکزی کنونشن بقیہ اللہ، 18 تا 20 اپریل، 2025 بمقام اسلام اباد کی رابطہ مہم کے حوالہ سے اہم دورہ کیا۔صوبائی صدر علامہ اقتدار نقوی نے استقبال کیا اور صوبائی کابینہ، ونگز، شعبہ جات کے ذمہ داران اور ملتان ضلع کے مسولین نے میٹنگ میں صوبہ جنوبی پنجاب کی جانب سے مرکزی کنویننشن کی بہترین مہم چلانے اور بھرپور شرکت کی یقین دہانی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم امہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی بحالی کیلئے اپنا ایمانی فریضہ ادا کرے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی نے بھی جنوبی پنجاب میں بھرپور وقت دینے کی یقین دہانی کروائی۔ صوبائی کابینہ کے بھرپور اجلاس اور شعبہ جات کی شرکت پر مرکزی جنرل سیکرٹری نے صوبائی صدر کو مبارکباد پیش کی اور کنونشن کی اہمیت اور تنظیم کی توسیع کے حوالے سے بہترین رہنمائی کی۔ اختتامی خطاب میں انہوں نے ایک آگاہ اور ذمہ دار ملت بننے کے لئے مجلس وحدت کو بھرپور فعال بنانے کی ذمہ داری پر زور دیا۔