پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےاطفال شہداء کیلئے بکرا منڈی کا اہتمام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں اہل بیتؑ کی محبت کے جرم میں شہید کیے جانے والوں کے نگہبان ادارے شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ہر سال عید الاضحی کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں شہداء کے بچوں کے لیے بکرا منڈی کا اہتمام کیا جاتا ہے، اس بکرا منڈی میں بچوں کو قرعہ اندازی میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے اور ہر بچہ بکرا لے کر گھر جاتا ہے۔

اس سلسلے میں پاراچنار میں بکرا منڈی کا انعقاد کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی اطفال شہداء کیلئے بکرا منڈی کا اہتمام کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں فوری خبر، صدہ بائی پاس پر مومنین کی گاڑی پر حملہ 1 مومن شہید2 زخمی

شہید فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیہ دہندگان اور سرپرستوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اس اہم منصوبے میں دل و جان سے اپنا حصہ ڈالیں۔ ایک بکرے کی رقم35000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےاطفال شہداء کیلئے بکرا منڈی کا اہتمام
شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےاطفال شہداء کیلئے بکرا منڈی کا اہتمام

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button