قومی اسمبلی : الیکشن ایکٹ میں ترامیم منظور، نااہلی کی مدت پانچ سال مقرر
شیعہ نیوز:قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم منظور کرلیں، اب سے نااہلی کی مدت پانچ سال مقرر کردی گئی، انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کرے گا اور اس میں ردوبدل کرسکے گا، الیکشن کی تاریخ کے لیے صدر مملکت سے مشاورت کی شرط بھی ختم کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن اسپیکر راجہ پرویز اشریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متعدد بلز کی طرح ضمنی ایجنڈے کے طور پر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ قبل ازیں یہ بل سینیٹ سے منظور ہوچکا ہے۔الیکشن ایکٹ بل کے تحت 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت پانچ سال مقرر کردی گئی، الیکشن کی تاریخ اور شیڈول کا الیکشن کمیشن کرے گا اور الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ میں خود سے ردوبدل کر سکے گا، الیکشن کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کی صدر سے مشاورت کی شرط بھی ختم کردی گئی۔