نواز شریف کی سعودی وفد سے ملاقات، نئی حکومت بنانے میں تعاون کی یقین دہانی
شیعہ نیوز: سعودی وفد کی نواز شریف سے ملاقات،نئی حکومت بنانے میں تعاون کی یقین دہانی کروادی ، نواز شریف نے ماضی میں بھی آل سعود کے مفادات کو پاکستان میں پروان چڑھایا ہے۔
اب جبکہ سیاسی ماحول نوازشریف کے خلاف بن چکا ہے ،نواز شریف نے دوبارہ سعودی حکومت سے حکومت بنوانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔
سعودی وفد نے نواز شریف سے ملاقات کی اور پاکستان میں حکومت بنانے میں مکمل یقین دہانی کروائی ۔ سعودی وفد نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شعیہ اثناء عشری اسلامک سینٹر گلاسگو میں جشن انوار شعبان کا انعقاد
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی طرف سے جیتنے والے امیدواروں کو مل کر حکومت بنانے کی پیش کش ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ بہترین اقتصادی تعلقات برقرار رہیں گے۔
اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔
صحافی عمران خان ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو سعودی عرب نے نواز شریف سے کہا تھا کہ عمران خان سے ہماری جان چھڑائیں۔ نون لیگ کے قائد کو ملک سے باہر لے جانے میں بھی سعودی عرب کا ہی کردار ہے۔
سعودی عرب نواز شریف پر بہت زیادہ بھروسہ کرتا ہے۔ یمن معاملے پر بھی جو اختلافات ہوئے تھے، بعد میں وہ کلیئر کر لیے گئے تھے۔