مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
نئے ہجری سال کے آغاز پر صیہونیوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نئے اسلامی (ہجری) سال کے پہلے روز اتوار کی صبح تقریبا 90 صیہونی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے قریب فلسطینیوں نے فلسطینی پرچم لہرایا تھا جسے اسرائیلی فوج نے کافی پریشانی سے اُتارا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اردن کی وزارت خارجہ نے عمان میں اسرائیل کے سفیر کو طلب کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر صیہونی آباد کاروں کے دھاووں کی مذمت کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی مداخلت کو مسترد کر دیا تھا۔
مشرقی بیت المقدس میں موجود تمام مقدس مقامات اور حرم قدسی اردن کے اسلامی اوقاف کے زیر انتظام ہے مگر ان مقامات پر اسرائیلی فوج اور پولیس کا تسلط قائم ہے۔