پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسئلہ کشمیر و فلسطین پر ایرانی موقف قابل قدر و لائق تحسین ہے،علامہ سید ناظرعباس تقوی

علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا یہ سرکاری دورہ ایسے وقت میں ہوا جب مشرق وسطیٰ میں انتہائی کشیدہ صورتحال ہے

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل تھا، یہ حالیہ دورہ پاکستان اور ایران دوستی کو مذید مضبوط کرے گا، آئندہ آنے والے وقت میں معاشی استحکام کے لئے بھی یہ دورہ بہت اہم ثابت ہوگا، دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے عوام کے رشتوں میں مزید قربت آئیگی، مسئلہ کشمیر و فلسطین پر ایرانی موقف قابل قدر و لائق تحسین ہے، اب وقت آچکا ہے مسلم ریاستیں بڑے ہدف کے لئے یکجا ہوں کیونکہ سامراج کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو نے امریکہ میں مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو ’’یہودی دشمن آوارہ‘‘ قرار دے دیا

علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا یہ سرکاری دورہ ایسے وقت میں ہوا جب مشرق وسطیٰ میں انتہائی کشیدہ صورتحال ہے، اس وقت پوری دنیا کی نگاہیں پاکستان کی جانب مرکوز ہیں اور وہ طاقتیں جو پاکستان میں عدم استحکام اور پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں وہ طاقتیں اس وقت مایوسی اور بو کھلاہٹ کا شکار ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور ایران فلسطین میں ہونے والے بدترین ظلم و مظالم پر مشترکہ پالیسی طے کرکے او آئی سی میں اپنا بھرپور کر دار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button