دنیا

نیتن یاہو نے امریکہ میں مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو ’’یہودی دشمن آوارہ‘‘ قرار دے دیا

شیعہ نیوز: اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کو” بھیانک” قار دیا اور کہا کہ ان مظاہروں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھیانک ہے۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ یہودیوں کے دشمن آوارہ لوگوں نے امریکہ کی ترقی یافتہ یونیورسٹیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز نے ایک اور اسرائیلی جنگی قیدی کا پیغام جاری کردیا

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ سب اسرائیل کا خاتمہ چاہتے ہيں۔ وہ یہودی طلبہ پر حملے کر رہے ہيں ۔ وہ یہودی اساتذہ اور کارکنوں پر حملے کر رہے ہيں۔ یہ بے رحمی ہے ۔ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے امریکی یونیورسٹی کے سربراہوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: اس سلسلے کئی یونیورسٹیوں کے چانسلروں کا جوااب شرم ناک تھا اور اس سلسلے میں زيادہ اقدامات کی ضرورت تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button