مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

القسام بریگیڈز نے ایک اور اسرائیلی جنگی قیدی کا پیغام جاری کردیا

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈز نے غزہ میں ایک اسرائیلی جنگی قیدی کا پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام میں جنگی قیدی نے اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے فلسطینیوں کی شرائط پر عمل کرے۔

بیان میں اسرائیلی جنگی قیدی شاول ہارون نے اسرائیلی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کیا آپ سے توقع کی جاتی ہےکہ آپ ہمیں فوری طور پر گھروں میں واپس کردیں اور ہماری رہائی کا راستہ تلاش کریں۔یہ آپ کے لئے بہت اچھا نہیں ہوگا گیا۔؟‘‘

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی کی عالمی تبدیلیوں پر باریک اور گہری نظر ہے، صدر وینزویلا

انہوں نے مزید کہا کہ "آپ نے ہمیں 200 دنون تک حالات کے رحم وکرم پرچھوڑے رکھا۔ اس پر اسرائیلی حکومت کو شرم آنی چاہیے۔ فوج کی تمام کوششیں ناکام ہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہئے کیونکہ آپ کو پیش کردہ تجاویز کو آپ مسترد کردیتے ہیں‘‘۔

اس نے حکومت کومخاطب کرتے ہوئےمزید کہا کہ "جب آپ اپنے کنبے کے ساتھ دوپہر کے کھانے کی پارٹیوں کا انعقاد کرتے ہیں تو ہمارے بارے میں سوچیں۔ جنہیں بغیر کسی کھانے ، پانی یا سورج کے زمین کے نیچے جہنم میں حراست میں رکھا گیا ہے‘‘۔

اس نے انہیں اپنے حکومت سےمستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "اب وقت آگیا ہے کہ زمام اقتدار ایسے لوگوں کے حوالے کریں جو ہمیں قید سے آزاد کراسکے‘‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button