دنیا

نیتن یاہو نے اسرائیل کی عالمی حمایت نابود کردی، اوگدر لیبر مین

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے سابق وزير جنگ اوگدر لیبر مین نے نتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اسرائیل کی عالمی حمایت نابود کردی۔

الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ لیبر مین نے صیہونی روزنامے ’’اسرائیلی ہیوم‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو اسرائیل کی وار کونسل کو غلط راستے پر لے جارہے ہیں اور ان کی حکومت کے پاس کسی بھی چیز کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔

سابق صیہونی وزير جنگ اوگدر لیبر مین نے کہا کہ اسرائیلی حکومت جو بھی کررہی ہے اس کا مقصد اقتدار میں باقی رہنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ ہمارے تعاون پر امریکہ کا ردعمل غیر معقول ہے، خواجہ آصف

انھوں نے جنگ کے حوالے سے نیتن یاہو کی پالیسیوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ حماس، یحیی السنوار اور اس گروہ کے دیگر لیڈران سرنگ کے اندر سے ، نیتن یاہو سے بہتر جنگ چلا رہے ہیں۔

لیبر مین نے کہا کہ ہمیں اپنے فوجیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہئے۔

سابق صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ جنگ کو سات ماہ گزرگئے لیکن نتین امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی بے تحاشہ امداد کے باوجود غزہ میں اپنے اہداف حاصل نہ کرسکے۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے استقامتی فلسطینی محاذ کے مقابلے میں اپنی ہزیمت کا بدلہ فلسطینی عوام سے لینے کے لئے، عام فلسطینیوں کا قتل عام شروع کیا اور اب تک 35 ہزار سے زائد عام فلسطینی شہریوں کو شہید اور 78 ہزار 727 کو زخمی کرچکی ہے جن میں 72 فیصد عورتیں اور بچے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button