دنیا

نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا، دوبارہ عدالت میں پیشی

شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم اپنے خلاف جاری بدعنوانی کے مقدمات نمٹانے آج عدالت میں پیش ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف تل ابیب کی عدالت میں بدعنوانی کے الزام میں فوجداری مقدمے کی سماعت گزشتہ روز واشنگٹن سے واپسی کے بعد دوبارہ شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا اسرائیل کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ

مقدمے کی سماعت کے دوران نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ وہ "طبی مسائل” کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں زیادہ مقدار میں اینٹی بائیوٹکس تجویز کی گئی ہیں!

صیہونی وزیر اعظم پر مختلف عدالتی مقدمات ہیں۔ "کیس 4000” میں نیتن یاہو کے رشتہ داروں کے ایک گروپ پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اپنے میڈیا امیج کو بہتر بنانے کے لئے عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ نیتن یاہو پر بدعنوانی، غیر ملکی تاجروں سے رشوت لینے اور "1000 اور 2000 کیسز” کے نام سے مشہور بعض اخبارات کے ساتھ ملی بھگت کا بھی الزام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button