
نیتن یاہو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے میں بڑی رکاوٹ ہیں، قطر
شیعہ نیوز: صہیونی حکومت اور حماس کے درمیان ثالثی کرنے والے قطر نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو پر وعدہ خلافی اور ہٹ دھرمی کا الزام لگاتے ہوئے ان کو غزہ میں جنگ بندی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قطر نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی حملے ملک کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یحییٰ رسول
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی چینل کان نے کہا ہے کہ قطر کے حکام صہیونی وزیراعظم پر علی الاعلان الزام لگارہے ہیں کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ایجاد کررہے ہیں۔
قطر کے حکام کے مطابق نیتن یاہو صہیونی یرغمالیوں کی باحفاظت رہائی کے بجائے سیاسی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔
قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں قطر پر نیتن یاہو کے الزامات کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صہیونی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی میں سب سے بڑی رکاوٹ صہیونی وزیراعظم خود ہیں۔ وہ اپنے سیاسی مستقبل کو صہیونی یرغمالیوں کی زندگی پر ترجیح دے رہے ہیں۔