مشرق وسطی

نیتن یاہو کا دورۂ ریاض، آل سعود کے غدار ہونے کا ثبوت ہے، حرکۃ النجباء

شیعہ نیوز : عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حرکۃ النجباء کے سیکرٹری سیاسیات علی الاسدی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے انجام پانے والے دورۂ ریاض کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں علی الاسدی نے لکھا ہے کہ یہ (عبری عربی تعلقات) ایک واضح حقیقت ہے جبکہ غداری اور خیانت ہی امت اسلامی کو کھوکھلا کرنے والی ہیں۔

حرکۃ النجباء کے سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ غداری اور خیانت درحقیقت آل سعود کی جانب سے پھیلائے گئے فرقہ واریت کے جھوٹ کے پیچھے چھپائی گئی ہے۔

علی الاسدی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ حرمین شریفین کی حامل مقدس سرزمین پر غاصب صیہونی وزیر اعظم کا یہ دورہ عرب حکام کے اخلاقی انحطاط کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں تاکید کی کہ آل سعود کی جانب سے اپنی گرتی حکومت کو ڈھارس دینے کے لئے ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ آل سعود حکومت یہ نہیں جانتی کہ اس نے اپنے انہی اقدامات کے ذریعے غاصب صیہونی حکومت کے خاتمے سے قبل ہی اپنے خاتمے پر مہر ثبت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوج کے ساتھ منسلک ریڈیو’’کان‘‘ نے خبر دی تھی کہ بنجمن نیتن یاہو نے ایک خفیہ دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے جبکہ اس دورے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو اور صیہونی جاسوس تنظیم ’’موساد‘‘ کا چیف یوسی کوہن بھی نیتن یاہو کے ہمراہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button