مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

نیتن یاھو کا اعلان، فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ عراق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق نے اسرائیلی حکومت کی توسیع پسندی اور وادی اردن کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کے اعلان کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

عراق کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم کا اپنی انتخابی کمپین کے دوران وادی اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کا اعلان، نسل پرسانہ توسیع پسندی پر استوار ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کے حقوق کو نابود کرنا ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ نیتن یاھو کا فیصلہ انتہائی خطرناک ہے اور اس کے نتیجے میں پورے خطے میں جھڑپوں اور کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے، لہٰذا عالمی سطح پر اس کی روک تھام ضروری ہے۔

حکومت عراق نے اسرائیلی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی عالمی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

عراق کی وزارت خارجہ کے بیان میں اسرائیل کے اس اعلان پر عرب اور اسلامی ملکوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ادھر عراق کی نیشنل وزڈم پارٹی کے سربراہ نے عرب اور اسلامی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کے تازہ اقدامات کے مقابلے میں متحدہ مؤقف اپنائیں۔

سید عمار حکیم نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اسرائیلی حکومت کی وزیراعظم کے اس اعلان کی شدید الفاظ مذمت کرتی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ فلسطینی علاقوں کو ہتھیانا اور مقبوضہ فلسطین کا حصہ بنانا ہے۔

عراق کی نیشنل وزڈم پارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برداری دونوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی توسیع پسندی کے خلاف ٹھوس اور مؤثر اقدام انجام دے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو نے گزشتہ منگل کو اپنے انتخابی کمپین کے دوران کہا ہے کہ اگر وہ آئندہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئے تو وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کر لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button