مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بڑی شکست

شیعہ نیوز: نیتن یاہو کابینہ کی تشکیل میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور یائیر لاپید کی قیادت میں دوسرے اتحاد نے کابینہ کی تشکیل کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی تشکیل کیلئے نیتن یاہو کے پاس کل رات تک کا وقت تھا تاہم وہ کابینہ تشکیل دینے میں ناکام رہے جس کے بعد صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا کہ یش عتید پارٹی کے صدر یائیر لاپید نے کابینہ کی تشکیل کیلئے عربی مشترک لسٹ کے شامل ہونے سے موافقت کی جس کے بعد انھیں کابینہ کی تشکیل کیلئے اکثریت حاصل ہو گئی ہے اور وہ عنقریب اسرائیل کے صدر کو اپنی کابینہ کی تشکیل سے آگاہ کریں گے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو جائیگا۔

ان دنوں صیہونی حکومت کی حالت صحیح نہیں ہے اور مقبوضہ فلسطین میں سکیورٹی سے متعلق متعدد واقعات اور ساتھ ہی اسرائیل کے شدید سیاسی بحران نے اسرائیلیوں کے لئے حالات مزید پیچیدہ کر دیئے ہیں –

صیہونی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو جو گزشتہ چار انتخابات میں مسلسل کامیاب رہے ہیں، اب کابینہ کی تشکیل نہ کر پانے کی وجہ سے ان افراد کے سامنے ٹک نہیں پا رہے ہیں جو انہیں وزیراعظم کی حیثیت سے دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔

مالی بد عنوانی کے متعدد معاملوں کے باوجود نیتن یاہو گزشتہ مرحلوں کے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے جس کے متعدد اسباب ہیں۔ گزشتہ انتخابات سیاسی بحران کے دوران ہوئے تھے اور وہ اپنے بہت زیادہ حامیوں کو بیلٹ باکس تک لانے میں کامیاب رہے تھے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ان کے حامی تھک چکےہیں اور اسی وجہ سے نیتن یاہو کابینہ کی تشکیل میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور دوسرے اتحاد نے کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button