دنیا
صہیونی عدالت میں نیتن یاہو پر اگلے ہفتے مقدمہ چلے گا، اسرائیلی اخبار
شیعہ نیوز: اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اگلے منگل سے صہیونی عدالت میں نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ چلے گا۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف صہیونی عدالت میں مقدمہ اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔
اسرائیل ہیوم نے اس حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دس دسمبر کو نیتن یاہو تل ابیب کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : شام میں دہشت گرد کیمیائی حملے کی تیاری کر رہے ہیں، روس
صہیونی وزیراعظم پر مختلف الزامات عائد ہیں جن میں سے رشوت، دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت شامل ہیں۔
عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کے بعد نیتن یاہو نے متعدد مرتبہ خود کو حاضری سے استثنی دینے کی درخواست دی تھی تاہم ہر مرتبہ عدالت نے درخواست مسترد کی تھی۔
اسرائیلی پراسیکوٹر نے تاکید کی ہے کہ مصلحت اس میں ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمے کی فوری سماعت شروع کی جائے۔