دنیا

شام میں دہشت گرد کیمیائی حملے کی تیاری کر رہے ہیں، روس

شیعہ نیوز: روس کے ابلاغیاتی ذرائع نے بتایا ہے کہ شام میں تکفیری دہشت گرد کیمیائی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے نے اعلان کیا ہے کہ تحریر الشام دہشت گرد گروہ شمال مغربی شام کے صوبوں حلب اور ادلب پر حملے میں زہریلا مواد استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اس نے یہ کیمیائی مواد حزب اسلامی ترکستانی کے ایک مرکز سے جسر الشغور کے مضافات میں منتقل بھی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم تحریک طالبان کا سرغنہ رحیم اللہ عرف شاہد عمر ہلاک

شام میں دہشت گرد گروہوں نے ستائیس نومبر سے بعض ملکوں کی حمایت سے تازہ دم دہشت گردوں کو استعمال کرتے ہوئے شمال مغربی، مغربی اور جنوب مغربی حلب میں شامی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جبکہ ان گروہوں کو شامی فوج کے شدید ترین جوابی حملوں کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button