غزہ میں پولیو مراکز کے حوالے سے نیتن یاھو کا دعویٰ جھوٹ ہے، الرشق
شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے مخصوص جگہیں مختص کرنے کی بات ایک نئی ہیرا پھیری اور کھلا جھوٹ ہے۔ اس کا مقصد فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور منظم قتل کی جنگ کو آگے بڑھانا ہے۔
الرشق کی طرف سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کا موقف اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے طلب کیے گئے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مطالبے کے مطابق نہیں، بلکہ نیتن یاھو غزہ کے بچوں کی آہستہ آہستہ موت کو بڑھانا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روس نے 92 امریکی شہریوں کےملک میں داخلے پر پابندی لگا دی
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "نتن یاہو اور ان کی حکومت جو مشکوک طریقہ مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہ اقوام متحدہ کے اقدام کو ناکام بنا دے گا اور سینکڑوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے محروم کر دے گا”۔
الرشق نے وضاحت کی کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ نیتن یاہو پر غزہ میں ایک جامع انسانی جنگ بندی کو قبول کرنے کے لیے ہر طرح سے دباؤ ڈالا جائے، تاکہ پٹی کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا سکیں۔ ہم اقوام متحدہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ مخصوص جگہوں کا انتخاب نہ کریں جنہیں فاشسٹ قابض حکومت کی طرف سے مختص کیا گیا ہے۔
الرشق نے پورے غزہ میں فوری طور پر جامع انسانی ہمدردی کی تحت جنگ شروع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں سےمطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مزید کوشش کریں اور صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالیں۔