
افغانستان کے بارے میں امریکا کی نئی سازش کا انکشاف
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )صدارتی دفتر کے سابق سربراہ عبد الکریم خرم نے افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کے امریکی دعوے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پوری طرح سے اپنے فوجیوں کو افغانستان سے نہیں نکالے گا۔
ایوان صدر کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا، افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کے بعد بھی عسکریت پسند گروہوں کے ذریعے افغانستان میں اپنی موجودگی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کچھ دن پہلے رپورٹ دی تھی کہ واشنگٹن کا خیال ہے کہ افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کی صورت میں وہ افغانستان میں اپنے جاسوسوں کی تعداد بڑھا دے گا اور ان کے ذریعے اس ملک میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔
امریکا اور اس کے اتحادیوں نے 2001 میں دہشت گردی سے جنگ اور افغانستان میں امن کے قیام کے بہانے اس غریب ملک پر حملہ کر دیا تھا لیکن اس ملک میں امریکا کی موجودگی کے باوجود بد امنی، دہشت گردی اور منشیات کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔