دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کا سب سے بڑا دشمن کون ہے؟ نیویارک ٹائمز کا بڑا دعویٰ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں امریکہ کے سب سے بڑے دشمن کا انکشاف کیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت ہی امریکہ کی سب سے بڑی دشمن ہے جس کے ہوتے ہوئے امریکہ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

امریکی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ نہ تو دہشت گردی اور نہ ہی غیر ملکی طاقتیں بلکہ خود امریکا ہی اس کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں حشد الشعبی نے امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا

نیکولس کریسٹوفر نے بائیڈن انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےایک رپورٹ تیار کی ہے۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن اس وقت جو کچھ بھی کام کر رہے ہیں وہ عالمی سطح پر امریکا کے اتحادیوں کا اس سے دور ہونے کا سبب بن رہے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیڈن کے دور حکومت میں امریکا کی داخلی صورتحال اور عالمی سطح پر مقابلہ آرائی، ملک کو پسپائی کی جانب لے جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سیاسی ماہرین اور عالمی امور کے بہت سے تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکا کی گزشتہ حکومت نے جو کام کئے ہیں، انہوں نے عالمی سطح پر جو اپنے اثرات مرتب کئے ہیں، ان کو دور ہونے میں مہینوں لگیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button