دنیاہفتہ کی اہم خبریں

نیوزی لینڈ نے ہندوستان سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا دی

شیعہ نیوز: نیوزی لینڈ نے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث ہندوستان سے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی ہے

رویٹر کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوری کے آخری دنوں سے اب تک اس ملک میں روزانہ کورونا کے مریضوں کی اوسط تعداد دو یا تین رہی ہے اور اب نیوزی لینڈ میں ہندوستانی مسافروں کی آمد پرعارضی طور پر پابندی لگائی جا رہی ہے ۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ اس فیصلے کو گیارہ اپریل سے اٹھائیس اپریل تک نافذ کیا جائے گا ۔

حکومت نیوزی لینڈ نے یہ فیصلہ اس ملک میں کورونا کے تئیس نئے مریضوں کا پتہ چلنے کے بعد کیا ہے جن میں سے سترہ ہندوستان سے پہنچے تھے ۔ ہندوستان کو اس وقت کورونا کی نئی لہر کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close