مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق رپورٹ بے بنیاد ہے: ایران

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے سے متعلق رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت‌ روانچی نے بعض ذرائع ابلاغ میں ایران اور امریکہ کے مابین 8 قیدیوں کے تبادلے اور تہران کے منجمد کیے گئے 7 ارب ڈالر جاری کرنے سے متعلق ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کی تصدیق نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کے جامع تبادلے پر زور دیا ہے۔

مجید تخت‌ روانچی کا کہنا تھا کہ ایران نے کئی بار دونوں ملکوں کے قیدیوں کے تبادلے کی بات کی تاہم امریکہ اس حوالے سے لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ اکثر ایرانی امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں امریکی جیلوں می قید ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button