دنیاہفتہ کی اہم خبریں

نائیجیریا، آل سعود کی حامی پولیس کی فائرنگ سے ۱۱ مومنین شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں پر نائیجیریا کی حکومت کی طرف سے جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

نائجیریا کی پولیس نے دارالحکومت ابوجا میں اسلامی مومنٹ کے سربراہ آیت اللہ شیخ زکزاکی کے حامیوں پر حملہ کرکے 11 شیعہ مسلمانوں کوشہید کردیا۔ یہ افراد اس وقت شہید ہوئے جب نائجیریا کی پولیس نے آیت اللہ شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیے ہونے والے پرامن مظاہرے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

مظاہرین نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں پر ظلم و بربریت کو روکے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر کے لے گئی تھی۔ جس کے بعد سے جیل میں آیت اللہ زکزاکی کی جسمانی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ فوج کی فائرنگ سے آیت اللہ زکزاکی کے تین بیٹے بھی شہید ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اس قسم کی جارحیت پر خاموش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button