دنیاہفتہ کی اہم خبریں

نائجیریا میں شیخ ابراہیم زکزکی کی حمایت میں عوام کا مظاہرہ

شیعہ نیوز: نائیجیریا کے عوام نے دارالحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے رہنما کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

نائیجیریا کے عوام نے دارالحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو بلا جواز قید میں رکھے جانے کی شدید مذمت کی۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں اسلامی تحریک اور اس تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی حمایت میں لکھے بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔

نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں زاریا شہر میں واقع بقیۃ اللہ دینی مرکز پر حملہ کر کے وہاں موجود سیکڑوں افراد کو شہید کر دیا تھا۔ اس حملے میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو بھی گولیاں لگنے کے سبب گہرے زخم آئے تھے جبکہ انکے تین بیٹے شہید ہو گئے تھے۔ نائیجیریا کی فوج نے شیخ زکزکی کو زخمی حالت میں جیل بھیج دیا اور وہ تاحال انہی کی حراست میں ہیں اور موصولہ رپورٹس کے مطابق انکی حالت بڑی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران نائیجیریا کے عوام نے مختلف شہروں میں بارہا مظاہرے کر کے شیخ زکزکی کی حمایت کے ساتھ ساتھ ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے مگر نائیجیریا کی سکیورٹی فورسز نے ان کی ہمیشہ سرکوبی کی اور اب تک مظاہروں کے دوران بھی کئی افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close