دنیاہفتہ کی اہم خبریں

نائجیریا میں تکفیری دہشتگرد بوکوحرام کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن

شیعہ نیوز: نائیجریا کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بوکوحرام کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

خبررساں اداروں کے مطابق اس حملے کے بعد کی گئی کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ بورنو صوبے کے گورنر بابا گانا ظلم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردو ں نے 18 افراد کی جانیں لیں اور 21 کو زخمی کر ڈالا۔

دوسری جانب نائیجیریائی فوج کے ترجمان محمد یریما نے بتایا ہے کہ فوج نے موبار میں بوکو حرام کے ٹھکانوں پر فضا اور زمین سے فوجی کارروائی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button