دنیا

نائیجریا میں مسلح افراد کا مسجد پر حملہ ،15 نمازیوں کو جاں بحق

شیعہ نیوز: مغربی افریقی ملک نائجیریا کے دیہی علاقے بائرہ کی مسجد پر مسلح افراد نے نماز کے دوران نمازیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو کونٹاگرا کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ دلخراش واقعہ نائجیریا کے صوبے مشیگو کے علاقے کے گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار درجنوں مسلح حملہ آوروں نے گاؤں پر حملہ کردیا۔ انہوں نے مسجد میں عبادت کرنے والے افراد پر فائرنگ کرتے ہوئے لوٹ مار بھی کی۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر 2021 کو بھی مسلح افراد نے دیہی علاقے مازاکوکا کی مسجد پر حملہ کر کے کم از کم 18 افراد کو جاں بحق کردیا تھا۔

نائیجریا کے عوام اس ملک کے صدر محمدو بوہاری کی پالیسی اور طرز عمل پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ حکومت کی رٹ قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button