مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

انیس ٹریلین یمنی ریال کی مالیت کے تیل اور گیس کو لوٹا گیا

شیعہ نیوز:یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ امریکی دعوی کرتے ہیں کہ انھوں نے انصاراللہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکال دیا ہے، اگر ایسا ہے تو کیوں یمنی عوام کا محاصرہ جاری ہے اور اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے؟

انھوں نے کہا کہ امریکی حکام ، صرف باتیں بناتے ہیں کہ وہ یمن میں انسانی بحران ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ جنگ یمن کے خاتمے کے لئے ان امریکیوں کی جانب سے عملی طور پر کوئی بھی موثر اور ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔

انصاراللہ کے رہنما محمد علی الحوثی کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ اس سے قبل امریکی وزارت خزانہ نے دعوی کیا تھا کہ یمن میں انسانی بحران کا خاتمہ کرنے کی غرض سے تحریک انصاراللہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

دوسری جانب یمن کے پیٹرولیم کے وزیر نے کہا ہے کہ یمن پر امریکی سعودی اتحاد کی چھے سالہ جارحیت کے دوران یمنی تیل کی انیس ٹریلین سے زائد یمنی ریال کی آمدنی کو لوٹا گیا ہے۔

یمن کے وزیر پٹرولیم احمد دارس نے المسیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ مارب میں گذشتہ چھے برس کے دوران انیس ٹریلین یمنی ریال کی مالیت کے تیل اور گیس کو لوٹا گیا ہے ۔

یمن کے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ جارح قوتوں نے یمنی عوام کا گلا گھونٹنے اور ان کی استقامت کو کچلنے کے لئے یمن کی عام ذریعہ آمدنی پر اپنا ناجائز قبضہ جمالیا ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ تیل اور گیس سے متعلق یمن کی آمدنی تمام یمنی عوام کا حق ہے اور وہ اس مسلسل اورمنظم لوٹ مار کے مقابلے میں ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close