اہم پاکستانی خبریں

امن و امان کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، وزیر اعظم

شیعہ نیوز:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امن و امان کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، کسی کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بھی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء نور الحق قادری اور فیصل واوڈا بھی شریک ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close