مشرق وسطی

شہید رجائی بندرگاہ کے حادثے کا سبب کوئی فوجی سامان نہیں تھا، جنرل طلائی‌نیک

شیعہ نیوز: ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل طلائی نیک نے کہا ہے کہ شہید رجائی بندرگاہ پر حادثہ فوجی سامان کی وجہ سے پیش نہیں آیا۔

انہوں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین اور ملت ایران سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دستیاب شواہد اور تحقیقات کے مطابق حادثے کے مقام پر کسی قسم کا ایسا درآمدی یا برآمدی سامان موجود نہیں تھا جس کا تعلق ایندھن یا دفاعی مقاصد سے ہو۔

انہوں نے بعض ذرائع کی جانب سے پھیلائی گئی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایسی فضا سازی نئی بات نہیں ہے۔ باشعور ایرانی قوم نے ہمیشہ ان میڈیا پروپیگنڈوں کو ناکام بنایا ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور وزارت داخلہ کے متعلقہ ادارے مناسب وقت پر عوام کے سامنے حادثے کی وجوہات اور حقائق پیش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button