اہم پاکستانی خبریں

کسی کو آئمہ اطہارؑ کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دے سکتے، مولانا عاصم مخدوم

شیعہ نیوز: کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم نے پاکستان کے جید علمائے کرام پیر سید عثمان نوری، مفتی شبیر انجم، علامہ سید حسن رضا ہمدانی، مفتی شہباز عالم فاروقی، مولانا محمد یونس ریحان، مفتی سید عاشق حسین، علامہ خالد محمود، علامہ غلام عباس شیرازی، علامہ محمد شفیق بٹ سمیت دیگر کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرزمینِ پاکستان میں کسی کو بھی آئمہ اطہارؑ کیخلاف زبان درازی کی اجازت نہیں دیں گے، حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی زوجہ نرجس خاتون سلام اللہ علیہا اور حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کیخلاف نازیبا جسارت کرنیوالے ملعون گستاخ اذان الٰہی کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 7 جولائی کو لاہور میں عظمتِ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کانفرنس کروائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے ہاں آئمہ اہلبیت رضوان اللہ علیہم اجمعین رشد و ہدایت کے امام ہیں، خانوادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعظیم اور احترام ایمانیات کا اہم باب ہے، کلمہ اسلام پڑھنے والا شخص اس بات کا حلف اٹھاتا ہے کہ وہ رسول اکرم (ص) کی ہر نسبت کا احترام کرے گا، دینِ اسلام میں تعظیمِ اہلبیت عظام اور تعظیمِ صحابہ کرام کو تعظیمِ رسول اللہ (ص) کا درجہ حاصل ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ ہر سال محرم الحرام کی آمد سے قبل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے. ہمارا مطالبہ ہے کہ آذان الہی نامی ملعون شخص سے تحقیقات کی جائیں کہ اس کے پیچھے سازشی عناصر کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت زہرِ قاتل ہے، تمام مسالک کے علماء اس کیخلاف متحد ہیں، ہم اپنے ملک میں فرقہ واریت کو پنپنے نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button