یمن کی فوجی طاقت کو کوئی ختم نہیں کر سکتا، محمد عبد السلام
شیعہ نیوز: انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے واضح کیا ہے کہ یمن کی فوجی طاقت کو ختم نہيں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ طاقت طویل جنگ کے دوران حاصل کی گئي ہے۔
محمد عبد السلام نے اتوار کے روز کہا کہ یمن پر امریکہ و برطانیہ کے حملوں کے جاری رہنے سے جارحین کے ہاتھ کچھ نہیں لگنے والا بلکہ اس سے علاقے میں ان کے لئے مسائل بڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں، شیخ نعیم قاسم
عبد السلام نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ کی حمایت کا یمن کا فیصلہ اٹل اور اصولی ہے اور کسی بھی جارحیت کا اس فیصلے پر کوئی اثر نہيں ہونے والا، مزيد کہا کہ یمن کی فوجی طاقت کو ختم نہيں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ طاقت طویل جنگ کے دوران حاصل کی گئی ہے۔
انہوں نے اسی طرح امریکہ اور برطانیہ کو نصیحت کی ہے کہ علاقے میں نیا محاذ کھولنے اور کشیدگی بڑھانے کے بجائے بہتر یہ ہے کہ وہ عالمی رائے عامہ پر توجہ دیں جو اسرائيل کے حملوں کو فوری طور پر روکنے، غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور تل ابیب کی حمایت بند کئے جانے کی خواہاں ہے۔