پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کسی ادارے کو حق نہیں کہ عزاداروں کو جبری غائب کردے، آغا رضا

شیعہ نیوز:جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا احتجاجی دھرنا مزار قائد پر 22واں روز بھی جاری جس سے کوئٹہ کے سابق ایم پی اے سید آغا رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کروا کر یا بم دھماکوں سے یا پھر جبری طور پر اٹھا کر د بانے کی کوشش کرتے ہے لیکن اب ہم یہ نہیں ہونے دینگے۔

مجلس وحدت مسلمین کے بلوچستان کے رہنما نے کہا کہ چودہ سو سال سے ہمارے ساتھ یہ ہورہا ہے بے شک شہادت اور اسیری ہمارا ورثہ ہے لیکن ہم یہ نہیں چلنے دینگے کسی کو کوئی حق نہیں کہ اس طرح غائب کردے اور جو لوگ آٹھا کر لےجاتے ہے انکو بھی نہن پتا کہ ان پر الزام کیا ہے انہوں نے کہا جن لوگوں نے اس ملک کے فوجیوں کو شہید کیا انکے سروں کو کاٹ کر ان سے فٹبال کھیلا ان کو آپ نے غائب نہیں کیا ہمارا مطالبہ کوئی انوکھا نہیں ہے اور ہمارا مطالبہ آئینی ہے اور ہم دستور کے مطابق چلنے والے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والے لوگ نہیں ہیں اور نہ آپ ہمیں مجبور کریں کے ہمارے نوجوان اس طرف جائے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں نے اپنے باپ جو کہ مہینوں اور سالوں سے انکی شکلیں نہیں دیکھی وہ دعا کررہے تھے اور ہم دعا گو ہے کہ ہمارے اسیر رہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button