بھارت شیطان کا وہ روپ ہے جس کی شر انگیزیوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطے میں بھارت کے جارحانہ کردار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بدترین عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لداخ میں بھارت افواج کو بدترین ہزیمت کا سامنا کرنے کیساتھ بھارتی سورماؤں کاغرور بھی خاک میں مل گیاہے۔پوری دنیا میں رسوا ہونے کے باوجود بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آیا۔مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور جنوبی ایشیا میں ہندوستان کا مذموم کردار عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا اعلان ہندوتوا کے مکروہ عزائم کی عکاسی ہے،نام نہاد عالمی قوتوں اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت داخلی انتشار کے سبب اپنی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔بھارت کے اندر زور پکڑتی ہوئی علحیدگی پسند تحریکیں بھارت کی سالمیت کے خاتمے کا سبب بنے گا، بھارت کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے تاہم بھارت اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے پڑوسی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے سازشوں میں مصروف ہے۔بھارت شیطان کا وہ روپ ہے جس کی شر انگیزیوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو جس بربریت سے ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔پاکستانی سرحدوں پر بھارتی دراندازی اس کی جنگی جنون اور سفاکیت کو ظاہر کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ اداروں کی پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد منظر عام پر آچکے ہیں، ان حقائق کے باوجود مودی کی حکومت اپنی بدمعاشی پر اٹل ہے،چین کی طرف سے منہ کی کھانے کے بعد ضروری ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جو ہمیشہ پیٹھ پیچھے وار کرتا ہے۔ملک کے ہر دشمن کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔