مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران ایٹم بم بنانا چاہے تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی

شیعہ نیوز:ماہرین کی کونسل مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات کے موقع پر انجام پانے والا رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای کا خطاب، عالمی ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں چھا گیا ہے۔

صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے ایک بڑی شہ سرخی لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانا چاہتا تو اسے دنیا کی کوئی طاقت بھی روک نہیں سکتی تھی۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی نے رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کی یہ سرخی لگائی کہ ایران اپنی توانائی کی ضرورت کے پیش نظر ہی فیصلہ کرے گا اور اسی لئے 20 فیصد یورینیم کی افزودگی کافی نہیں ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کریں گے۔

جرمن اخبار ڈویجہ ویلے نے یہ سرخی لگائی ہے کہ سیدعلی خامنہ ای نے ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور ہونے والی قرارداد کا ذکر کرتے ہوئے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پرعملدرآمد کی سطح میں کمی کے بارے میں امریکہ اور تین یورپی ملکوں کے بیانات کو آمرانہ، غیر منصفانہ اور تہذیب سے عاری قرار دیا۔

رائٹرڑ خبر رساں ایجنسی نے رہبر انقلاب اسلامی کے کل کے خطاب کے حوالے سے اپنی ایک شہ سرخی میں لکھا ہے کہ ایران کے رہبر نے کہا ہے کہ ایران امریکی دباو کے سامنے نہیں جھکے گا اور اگر ضرورت پڑی تو ایران 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button