پاکستانی شیعہ خبریں

ملکی استحکام اور بھائی چارے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا:ٹی این ایف جے

شیعہ نیوز:ٹی این ایف جے کے سابق مشاورتی کونسل کے سینئررکن سیدقارب حسین شاہ کاظمی کی برسی کے موقع پر علی مسجد سٹیلائٹ ٹائون میں منعقدہ مجلس کے اختتام پرماتمی احتجاجی جلوس کے شرکاء نے اس عہد کا اظہا ر کیا کہ وطن عزیز کے استحکام و امن کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ حضرت امام موسیٰ کاظم ،خانوادہ رسالت ؐاور صحابہ کی توہین میں صرف ایک آدھ مہرے کے خلاف مقدمے کا اندراج کافی نہیں، سازش کے محرکین کو بھی بے نقاب کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔ اس موقع پر متعدد قرارداتیں بھی منظور کی گئیں۔ قبل ازیں مجلس سے علامہ سیدقمرحیدرزیدی ، مفتی باسم عباس زاہری ، تصورمہدی ، سہیل عباس کاظمی ، مطیع الحسنین کاظمی اورشمائم علی اکبرکاظمی نے بھی خطاب کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close