دنیا

شمالی کوریا کا 10 دن کے اندر ایک اور میزائل کا تجربہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا کے ایک اور میزائل ٹیسٹ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق، جنوبی کوریا کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف ایک پروجکٹائل فائر کیا۔

جاپان کے ساحلی گارڈ نے بھی کہا ہے شمالی کوریا کی طرف سے فائر ہونے والا پروجکٹائل بیلسٹک میزائیل لگ رہا تھا۔

یہ نئے سال میں شمالی کوریا کی طرف سے دوسرا میزائیل ٹیسٹ ہے۔

اس سے پہلے 5 جنوری کو شمالی کوریا نے ہائیپرسونیک میزائل ٹیسٹ کیا تھا جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز رفتار سے بڑھتا ہے۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے کیم سونگ نے کہا تھا کہ ان کے ملک کو ایٹمی اسلحوں کو ٹیسٹ کرنے اور اپنی دفاعی طاقت بڑھانے کا حق حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button