دنیا

امریکی دھمکیاں نظر انداز، شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے بدھ کی صبح ایک بیلسٹک میزائل داغا جو بحیرہ جاپان میں گرا ۔ نئے عیسوی سال میں شمالی کوریا کی جانب سے یہ پہلا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی پابندیوں، امریکہ سے معاہدے اور جنوبی کوریا سے ڈیل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس سے قبل بھی ایٹمی صلاحیتوں کے حامل کروز میزائل اور بیلسٹک میزائل کے تجربات کرچکا ہے۔ جس پر امریکہ نے سخت رد عمل دکھاتے ہوئے شمالی کوریا پر مختلف قسم کی پابندیوں کی دھمکی دی ۔ تاہم شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ پیانگ یانگ کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسی کو ترک نہیں کرتا اس وقت تک اپنے جوہری اور میزائلی پروگرام کو جاری رکھے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button