پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ناروے میں قرآن پاک کی توہین کرنے والے شخص کی پھانسی کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ ہم ناروے میں قرآن پاک کی ہونے والی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ناروے کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قرآن پاک کی توہین کرنے والے معلون شخص کو پھانسی کی سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ناروے میں قرآن مجید کی بےحرمتی سے امت مسلمہ کے دل چھلنی اور غمزدہ ہیں، الیاس عمر کے جرات مندانہ اقدام نے پوری دنیا میں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے کبھی ڈنمارک، کبھی ناروے اور دیگر مختلف ممالک میں قرآن مجید اور پیغمبر اکرم ؐکی توہین کا سلسلہ جاری ہے، جس سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری ہورہی ہے اور مسلمانوں میں شدید ردعمل بھی پایا جاتا ہے۔

اسلام اور مسلمانوں کو انتہاء پسند کہنے والے خود انتہاء پسندی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس کے اثرات پوری دنیا پر ظاہر ہورہے ہیں۔

اگر اس مذہبی انتہاء پسندی کو روکا نہیں گیا تو اس کے نقصانات پوری دنیا پر اثر کریں گے لہٰذا مغربی ممالک اس قسم کے توہین آمیز خاکوں اور قرآن مجید کی بےحرمتی کو روکنے کے لئے بنیادی اقدامات کرے تاکہ پھر کبھی کسی مذہب کے مقدسات کی توہین نہ ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button