مشرق وسطی

عراق میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ

شیعہ نیوز: عراق کی فوج نے صوبہ کرکوک کے داقوق علاقے میں داعش دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے داعش کے 4 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگردوں کے یہ ٹھکانے دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کے حامل تھے۔

عراقی سیکورٹی ذرائع نے خبر دی ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے حمرین پہاڑی سلسلے میں واقع الرشاد نامی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔

ادھر عراق کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈیر یحیی رسول نے اعلان کیا ہے کہ صوبے صلاح الدین میں گیارہ عناصر پر مشتمل دہشت گردوں کے ایک ٹولے کو ہلاک کر دیا گیا۔

عراق میں داعش کی باضابطہ شکست کے باوجود بھی بعض علاقوں میں اس کے باقیات موجود ہیں اور وقفے وقفے سے دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button