مشرق وسطی

اکتوبر میں صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی حقوق کی 1884 پامالیاں

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے شعبہ اطلاعات ونشریات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں اکتوبر کے دوران صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے حقوق کی مالیوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اکتوبر 2020ء کے دوران فلسطینیوں کے 1854 حقوق کی پامالیوں کا ارتکاب کیا گیا۔ ان میں القدس، غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں انسانی حقوق کی پامالیں بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید، 254 زخمی اور 384 کو گرفتار کیا گیا جب کہ فلسطینیوں کے 16 مکانات مسمار کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مقدسات مقامات پر 28 بار حملے کیے گئے اور 1057 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے 14 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا۔ ان میں مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر ناجح بکیرات اور مسجد اقصیٰ کے پہرے دار بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اکتوبر کے دوران 384 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ اسرائیلی فوج نے القدس اور غرب اردن میں 356 چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور 388 ناکے لگا کر فلسطینیوں کو زدو کوب کیا گیا۔ قابض فوج نے 159 بار گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button