اہم پاکستانی خبریں

او آئی سی کا ایجنڈا امت مسلمہ کے مفادات کا دفاع نہیں حامد رضا

شیعہ نیوز:سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مسلکی تفریق سے بالاتر ہوکر ہی امت کہلایا جا سکتا ہے۔ امت کی تعریف کا تعین کرنے کے لیے اکثریتی رائے کو سامنے رکھنا ہوگا۔ مسلمانوں کو درپیش عالمی مسائل پر او آئی سی کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ او آئی سی کا ایجنڈا امت مسلمہ کے مفادات کا دفاع نہیں بلکہ اپنی عیاشی کو تحفظ دینا ہے۔ جو مسلم حکمران حرمت مصطفیٰ ۖ پر بولنے سے قاصر ہیں، انہیں امت مسلمہ نہیں کہا جا سکتا۔ جو اسلامی ملک ہماری مشکل میں ہمارے ساتھ نہیں کھڑا اسے برادر اسلامی ملک قرار نہیں دیا جا سکتا۔

فرانس میں آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ جسارت کرنے والے میکروں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ انسانوں کو قتل کرکے ان کے اعضاء سے پرفیوم بنانے والوں کے منہ سے انسانی حقوق کی باتیں مضحکہ خیز ہیں۔ فرانس کے واقعہ پر پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے۔ ہمیں فرانس کے سفیر کو واپس بھیجنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیئے۔ پاکستان میں ہولو کاسٹ پر تحقیق کے لیے یونیورسٹی میں اجازت دی جانی چاہیئے، تاکہ مغرب کو مقدسات کی گستاخی کا جواب دیا جا سک

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button